سوات(نامہ نگار)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران ملکی سیاست اور صوبائی حکومت کے عوام دوست اقدامات اورترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک نے وزیر اعلیٰ کو سوات میں جاری سیاسی اور ترقیاتی کام کے حوالے سے اُن کو اگاہ کیاجبکہ ملاقات میں ضلع سوات کے ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری فیصلے ہوئے ملاقات کے بعد فضل حکیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات کوتعلیم،صحت سمیت ہرشعبے میں آگے لے جانا ان کامشن ہے اوران کی پوری کوشش ہے کہ عوامی مفاد کے میگا پراجیکٹس یہاں لائیں تاکہ سوات ترقی کرے اورنوجوانوں کو روزگار بھی ملے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے وزیر اعلیٰ محمود خان نہایت ایمانداراور مخلص شخصیت ہے وہ ہر علاقے کو جدید اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہے اُن کا مقصد عوام کی خدمت ہے کوئی اور ایجنڈا نہیں وزیر اعلیٰ محمود خان خیبر پختونخوا کے وسائل اب صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سیاست میں آنے کا مقصد صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے اوروہ اس اہم مقصد کو ایمانداری اوردیانتداری کے ساتھ نبھانے کی انتھک کوشش کریں گے۔
وزیر اعلیٰ محمود خان کوسوات میں جاری سیاسی اور ترقیاتی کام کے حوالے سے اگاہ کردیا گیا
