سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے سینئر صحافی سلیم اطہر کے والد ماجد حاجی عنبر خان بقضائے الٰہی انتقال کرگئے، نماز جنازہ میں صحافی برادری، سیاسی، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اورتمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی مرحوم کو مینگورہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا، فاتحہ خوانی ناظم صاحب مسجد عثمان آباد میں ہورہی ہے، مرحوم نہایت متقی، پرہیزگاراورمشفیق طبیعت کے مالک تھے۔