سوات (مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے رات کے وقت اچانک حساس مقام گارد شانگلہ ٹاپ ریڈار کا دورہ،ڈیوٹی پر معمور 4 کنٹیبلان غیر حاضر پائے گئے،ڈی پی او ملک اعجاز نے موقع کنسٹیبلان سیار،ملک امان،ذاہد خان اور فضل واحد کو محکمہ پولیس سے فارغ کردیا،
ڈی پی او ملک اعجاز نے واضح الفاظ میں کہا کہ محکمہ پولیس میں اپنی جائز ڈیوٹی نا کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں،کیونکہ عوام کی جان مال کی تحفظ پولیس کی اولین زمہ داری ہے