سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے امیدوار سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کیا ہے۔ روز بہ روز اشیائے خور ونوش ااور خاص کر گھی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عوام مجبور ہوکر اہلِ چین کی طرح اُبلا ہوا کھانا کھانے پر مجبور ہوں گے۔ منگلور میں انتخابی اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کروڑوں عوام روزانہ اور ہر وقت بد دعائیں دے رہے ہیں اور ان بدعاؤں کے بدلے اب یہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد حسبِ سابق عوام کا نمائندہ رہ کر عوام کی ہی خدمت کروں گا اور دوسروں کی طرح بنک بیلنس اور جائیدادنہیں بنا ؤں گا۔