اسلام آباد : بشیر انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد میں ذیا بطیس کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر محمد بشیر چیئر مین ڈاکٹر عامر نویدڈائریکٹر ایڈمن محمد نعیم چوہدری فیکلٹی ممبرز طلبا ء و طالبات کے علاوہ بڑی تعداد میں سول سوسائٹی اور مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکیٹو بشیر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محمد بشیر نے کہا کہ ذیا بیطس کے مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور ترقی پذیر ممالک زیادہ تر متاثر ہوئے ہیں ۔ 20سال سے زائد عمر کا ہر چوتھا پاکستان ذیا بیطس کا شکار ہے ۔ ذیا بیطس قابل علاج مرض ہے مگر وقت پر تشخیص اور علاج ضروری ہے ۔ڈاکٹر محمد بشیر نے ذیا بیطس سے بچائو کی تدابیر کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔ اِس موقع پر ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اساتذہ اور کالج عملے نے شرکت کی ۔
20سال سےزیادہ عمر کا ہر چوتھا پاکستانی ذیا بیطس کا شکار
