سوات (مارننگ پوسٹ) فضل حکیم پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر نامزد، دیگر عہدیدارو ں میں ایم این اے سلیم الرحمن سینئر نائب صدر، بشیر خان جنرل سیکرٹری اور اختر خان ایڈوکیٹ انفارمیشن سیکرٹری مقرر، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے نوٹیفیکیشن جاری کرکے تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کی تنظیم نو کی جس میں ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان کو ڈویژنل صدر مقرر کردیا گیا دیگر عہدیداروں میں ایم این اے سلیم الرحمن سینئر نائب صدر، گل داد خان اور رحمت کو نائب صدو ر، ایم این اے بشیر خان کو جنرل سیکرٹری، اسرار الدین کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، یعقوب خان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، خان شیرین ایڈوکیٹ کو فنانس سیکرٹری اور اختر خان ایڈوکیٹ کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کردیا گیا،نو منتخب ڈویژنل صدر فضل حکیم خان نے مرکزی رہنماؤں وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی محمود خان اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے کندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے اسکو پورا کرنے، کارکنوں کے مسائل کے حل اور پی ٹی آئی کی مزید ترقی کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لاونگا اور انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاونگا۔
فضل حکیم پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر نامزد
