سوات(مارننگ پوسٹ) سوات خوبصورت سیاحتی علاقہ میاندم میں خوفناک آتش زدگی، 8 دکانیں ، سامان جل کر خاکستربن گیا۔ نزدیکی 4 گھروں کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے کر نقصان پہنچایا۔ گذشتہ روز میاندم ٹیکسی سٹینڈ کے قریب مارکیٹ کی ایک دکان میں شارٹ سر کٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے 8 دکانوں پر مشتمل مارکیٹ اور اس کے نیچے چار گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی8 دکانوں جن میں جنرل سٹور اور میڈیکل سٹور بھی شامل تھے، مکمل جل گئے اور لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا ۔ ریسکیو1122کے اہلکاروں نے بعد میں پہنچ کر آگ کو مز ید پھیلنے سے روک دیا
سوات،سیاحتی علاقہ میاندم میں خوفناک آتش زدگی، 8 دکانیں اور لاکھوں روپے کاسامان جل کر خاکستربن گیا
