خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے مسیحی برادری کو قبرستان کیلئے اراضی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا صوبائی اسمبلی میں اے این پی کی ثمر بلور کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلائونوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوات میں مسیحی برادری کیلئے دی گئی قبرستان کی اراضی بھر گئی اور وہاں پر مزید مردوں کو دفنانے کیلئے جگہ نہیں ہے جبکہ مقامی افراد مسیحی برداری کو قبرستان کیلئے جگہ نہیں دی جارہی جبکہ چند روز قبل دو مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی موت واقع ہوئی جن کو دفنانے کیلئے جگہ نہیں تھی اور انہیں اٹک اور ملاکنڈ میں دفنایا گیا جو انتہائی تکلیف دہ ہے لہٰذا حکومت سوات میں مسیحی برادری کے قبرستان کیلئے اراضی کا بندوبست کرے۔