سوات(مارننگ پوسٹ) ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف ضلع بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہا ، شہر سمیت ضلع بھر میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے ، مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، دوسرے مرحلے میں پہیہ جام ، شٹر ڈاؤن ، مظاہرے اور سول نافرمانی تحریک کا اعلان ، حکومت فوری طور ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت بحال کریں ، صدر عبدالرحیم ، ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف سوات ٹریڈرز فیڈریشن کی کال پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہا اور تمام کاروباری مراکز اور کارخانے مکمل طور پر بند رہے جس کے وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اس سلسلے میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے بازاروں کا دورہ کیا اور جائزہ لیا ، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج کا شٹر ڈاؤن ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاج کا اغاز تھا اور آج سے احتجاجی تحریک شروع کردیا گیا ، انہوں نے کہا کہ یہ پہلا مرحلہ ہے اب دوسرے مرحلے میں شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ، بھوک ہڑتالی کیمپ ،احتجاجی مظاہرے اور سول نافرمانی تحریک شروع کی جائیگی اور حالات خراب ہونے کی تمام ترذمہ داری حکومت پر ہوگی ، انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے اور وہاں سے ایف سی آر کے خاتمے کے لئے سرتاج عزیز کمیشن بنایا تھا لیکن اسمیں جان بوجھ کر ملاکنڈ ڈویژن کے خصوصی حیثیت کے خاتمے کے لئے 247ایکٹ کا خاتمہ کیا گیا ،حالانکہ اس میں ترمیم کرنی چاہیے تھے ، ملاکنڈ ڈویژن کے عوام تاجر برادری تمام سیاسی جماعتیں وکلاء ، سول سوسائٹی سمیت کوئی بھی طبقہ اسکو ہر گز قبول کرنے کو تیار نہیں ہے لہٰذا اس سلسلے میں ہم نے احتجاجی تحریک کا اغاز کردیا ہے لہٰذا حکومت فوری طور پر اس پر نظر ثانی کراتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت بحال کریں ورنہ عوامی سیلاب کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے ۔