سوات (مارننگ پوسٹ)   ناروے میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے واقعات کے خلاف آج 25 نومبر بروزِ پیر خیبر پختون خوا میں وکلا ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کریں گے۔ خیبر پختون خوا بار کونسل کے وائس چیئرمین سعید خان نے میڈیاکو بتایا کہ ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کا فیصلہ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایک مذمتی قرار داد بھی پیش کی گئی جس میں ناروے کے ملعون کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔