سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ شہر سمیت پورے سوات میں سرد ہوائوں کے ساتھ موسم انتہائی سرد اور ابر آلود ھوگیا، سوات میں ٹھنڈی ہوائیں لہو جمانے لگیں، جبکہ کالام اور ملم جبہ میں درجہ حرارت منفی 8 تک گرگیا مینگورہ شہر اور مضافات میں صبح سے ہی دھوپ غائب اور فضاء پر دھند کی چادر پھیل گئی ہےجس کی وجہ سے مینگورہ شہر میں کاروبار زندگی متاثر رہی دوسری طرف مچھلی اور دوسری گرم خوراکوں ، ملبوسات اور گرم سویٹرز وغیرہ کے دکانوں پر صبح سے لیکرشام کے بعد بھی رش دیکھنے میں آیا محکمہ موسمیات کے مطابق سوات کےبالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ۔جبکہ میدانی علاقوں بشمول مینگورہ شہرمیں آئندہ چند روز میں ہلکی بارش کا امکان ہے