سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ورکرز کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ دن رات پاکستان کی بہتر مستقبل کیلئے کام کررہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو مزید مضبوط و فعال بنانے کی ٹھان لی ہے پی ٹی آئی نے جس طرح سیاست میں ہل چل مچائی ہے اور کرپٹ عناصر کو بے نقاب کیا ہے اس سے پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں لوئردیر سے ایم پی اے ملک لیاقت کی قیادت میں آئے ہوئے قافلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنوں نے اپنے نئے صدر فضل حکیم خان کو ہار پہنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ محمود خان،فضل حکیم خان،ملک لیاقت اور تحریک انصاف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ عمران خان کی سوچ ایک پاکستانی کی سوچ ہے اس وقت عمران خان پاکستانیوں سمیت پورے دنیا کے مسلمانوں کے مقبول ترین لیڈر ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی صرف عمران خان اور اس کے ٹائیگرز لا سکتے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کا مقصدصرف اورصرف پاکستان کو بہتر بنانا ہے انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا ہے اب عوام کی ترقی اور خوشحالی کا دور ہے اورملاکنڈ ڈیژن تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے ملاکنڈ ڈیژن میں پاکستان تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے تنقید کی پروا نہیں عوام کی فلاح وبہبود کے ترقی کا سفر جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ملک لیاقت اور تمام پی ٹی آئی ورکرز کا شکر گزار ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں آئے اور ہمیں مبارکباد دی ہم یقین دلاتے ہیں کہ کسی بھی ورکرز کو مایوس نہیں کرونگا ورکرز کو جہاں بھی ہماری ضرورت ہو تو ورکرز فوری طور پر رابطہ کریں اس موقع پر ایم پی اے ملک لیاقت اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور فضل حکیم خان کو مبارکباد دی۔
لوئردیر سےسوات آئے ہوئے کارکنوں کا ملاکنڈ ڈویژن کے صدر بننے پر فضل حکیم کو مبارک باد
