سوات(مارننگ پوسٹ) متحدہ اپوزیشن کا سوات مینگورہ گرین چوک میں حکومت کے خلاف سخت مظاہرہ عمران خان سے استعفی لینے کا مطالبہ، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ نشاط چوک میں متحدہ اپوزیشن جس میں جمیعت علماء السلام، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، پختون خوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے کارکنوں نے سینکڑوں کے تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین سے مزکورہ پارٹیوں کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ ناکام ترین حکومت ہے اور ملک میں بے روزگاری، مہنگائی کا طوفان بنا ہوا اس حکومت کو مزید رہنے کو کوئی حق نہیں اگر اس کو نہ ہٹایاگیا تو پاکستان کی سلامیت کو شدید خطرہ ہے مظاہرین نے گو گوعمران گو کے زبردست نعرے لگائے اور موجود حکومت کو سلیکٹیڈقرار دے کر مسترد کردیا، احتجاجی مظاہرے سے عومی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایوب خان اشاڑی، سابق ایم پی اے شیر شاہ خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے عرفان چٹان، پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر خالد محمود، جی یو آئی کے صدر مولانا فتح اللہ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
سوات میں متحدہ اپوزیشن کا مینگورہ میں حکومت کے خلاف سخت مظاہرہ، عمران خان سے استعفی لینے کا مطالبہ
