سوات(مارننگ پوسٹ)گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول کبل میں ایس آر ایس پی اور برٹش کونسل کی طرف سے مختلف گرلز پرائمری سکولوں کے درمیان ایک روزہ دوستی سپورٹس فیسٹول کا انعقا د کیا گیا جس میں تحصیل کبل کے مختلف گرلز سکولوں کے طالبات نے شرکت کی جس کا مقصد نصا بی سرگرمیوں کیسا تھ سا تھ غیر نصا بی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں دا خلے اور بعد میں تفریحی ما حول فراہم کر نا مقصود تھا اس حوالے گزشتہ روز کبل گرلز پرائمری سکول میں سپورٹس فیسٹول کا انعقا د کیا گیا جس میں گرلز پرائمری سکولوں کے ایس ڈی ای او نا ہید اختر، اے ایس ڈی اوکے علا وہ محکمہ تعلیم کے حکام بالا سمیت مختلف سکولوں کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بچیوں کے درمیان 100 میٹر ریس،دیگرمقابلوں میں 3لیگ، لیمن انسپون، سکپنگ ریس سمیت دیگر مقابلے کئے گئے جس میں کامیابی حا صل کرنے والے طا لبا ت کو ایوارڈز دئے گئے اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصو صی ایس ڈی او نا ہید اختر نے خطاب میں کہا کہ اس وقت پوری سوات میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے اور بچیاں سکولو ں سے با ہر ہے ایس آر ایس پی اور بر ٹش کونسل اس طرح سرگرمیوں کو جاری رکھیں تا کہ سکولوں سے با ہر بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں تعلیمی میدان میں ایس آر ایس پی اور برٹش کونسل کے کار کر دگی نما یا ں ہے۔