سوات  (مارننگ پوسٹ)    سوات سے مطالعاتی دورہ پر چین جانے والے پندرہ رکنی محکمہ صحت کا وفد واپس وطن پہنچ گیا۔ وفد میں شامل ڈاکٹر ماجد خان کے مطابق دورے کا مقصد چائینہ کے ہیلتھ کیر سسٹم کو دیکھنا تھا اور اب وہاں کے سسٹم کو سوات کے ہسپتالوں میں نافذ کرنا ہے۔ اس دورہ کا اہتمام پاکستان میں چین کے سفارت خانہ نے کیا تھا۔ وفد میں سات ڈاکٹر، دو میڈیکل کالج کے طلبہ اور سات سٹاف نرس شامل تھے