سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں صوبہ خیبرپختونخوا تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ تمام سرکاری اداروں کو مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے خاطر خوا ہ اقدامات کررہے ہیں پاک چین دوستی ایسوسی ایشن کے صدر کا دورہ خیبرپختونخوا صوبے میں سرمایہ کاری کومزید فروغ دے گاپاکستان چین کا گہرا دوست ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پاک چین دوستی ایسوسی ایشن کے صدرکے دور ہ خیبرپختونخوا کے موقع پر کیافضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ پاکستانی عوام کی چین کے ساتھ دوستی اور محبت اب نسلوں تک منتقل ہو گئی ہے اور یہ ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور خیبرپختونخوا حکومت چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے جبکہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان چین کی دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور اچھے تعلقات ہیں جوروز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتے چلے جا رہے ہیں چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان صوبے میں عوام دوست ماحول میں سرمایہ کاری کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں اور صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیساتھ ہر قسم کی تعاون کرے گی تاکہ خیبرپختونخوا ترقی کی طرف گامزن ہوسکے۔
موجودہ دور حکومت میں پاک چین دوستی مزید مستحکم ہوگئی ہے،فضل حکیم
