مینگورہ(مارننگ پوسٹ)مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ بارا مہ میں پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کی ہے علاقے کے مکینوں کا کہنا کہ واسا والے تین دن بعدچند منٹ کیلئے پانی مہیا کرتے جومخصوص محلوں کو دستیاب ہوتے ہیں جبکہ سینکڑوں گھراس سے بھی محروم ہوتے ہیں۔مکینوں کا کہنا ہے کہ دن بھر مزدوری کے بعد یہاں کہ لوگ رات دور دراز علاقوں سے پانی لانے میں گزار تے ہیں۔جبکہ سُکے نلکوں پر واسا والے بھاری بھر بل بھیج رہے ہیں۔بار بار یقین دہانیوں کے باوجود واسا والے پانی کا مسئلہ کرنے میں ناکام رہے۔ بارامہ کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل سے بے خبرحکومتی نمائندوں سے تو نہ ہوسکالہذابارامہ میں پانی کے سکین مسئلے کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔