سوات(مارننگ پوسٹ)ایزی لوڈ کلچر والوں کا دور گزرچکا قومی وطن پارٹی یونین کونسل امانکوٹ فیض آباد کا اجلاس گزشتہ روز وارڈٖ چیئر مین عاقب مہمندکے ر ہائش گاہ پر زیر صدارت یونین کونسل چیئر مین بخت رحمن خان منعقد ہوا ۔جس میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی کے پانچ مینگورہ کے سینئر وائس چیئر مین سابق ناظم ضیا ء الحق خان اور پریس سیکرٹری عنا ئت الرحمان تاجک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام اس دفعہ سونامی اور ایزی لوڈ والوں کے د لفریب نعروں میں نہیںآئیں گے ۔ایک نے پختونوں کے نام نہاد علمبردار بن کر ایزی لوڈ کلچر کو فروغ دیا تو دوسرے نے اصلاحات کے نام پرصوبے کا انفراسٹرکچر تباہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی پختون قوم کی حقیقی نمایندہ جماعت ہے جو ہر فورم پر پختونوں کے حقوق کے حصول کیلئے کامیاب جدوجہد کر رہی ہے۔انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں کلین سویپ کر کے صوبے میں اپنی حکومت بنائیں گے ۔