سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں ٹماٹر کی قیمت 200سے کم ہو کر 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ایران سے آنے والے ٹماٹر اورٹماٹر کے استعمال میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہیں.

سبزی منڈی میں پہلے درجے کے پانچ کلو ٹماٹر 700روپے جبکہ دوسرے درجے کے ٹماٹر 600روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں، سبزی منڈی میں ٹماٹر 120روپے فی کلو تک جبکہ بازاروں میں ٹماٹر 150سے 180روپے فی کلو کے درمیان میں فروخت ہو رہے ہیں.

ٹماٹر کی قیمت میں کمی آنے کے باعث تاجروں نے ان کی مصنوعی بحران بھی ختم کرنا شروع کردیا ہے ٹماٹر کے مصنوعی بحران کے باعث اس کی قیمتوں میں250روپے فی کلو تک اضافہ ہوا تھا.

ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ کے باعث ہو ٹلوں ، کباب فروش اور تکے فروش گندے مضر صحت ٹماٹروں کا استعمال کرتے تھے.

تاجروں کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہیں تاہم دوسری سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔