سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کا سب سے بڑا سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال گندگی کامرکزبن گیا۔ ہسپتال کے بدبوں اور گندکی وجہ سے مریضوں میں مزید بیماری پھیلنے لگے، ہسپتال کی مختلف وارڈوں میں صفائی کی حالت ابتر ہے، ہسپتال میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ عوامی حلقوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،سوات کے سب سے بڑے سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں ناقص صفائی کا نظام درجنوں ملازمین موجود ہونے کے باوجود ہسپتال گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے تیماردار گندگی اور تعفن کی وجہ سے بیمار ہونے لگے، بدبو کی وجہ سے ہسپتال میں ٹھرنا مشکل ہوگیاہے۔ لوگوں نے منتخب نمائندوں اور ضلع اتنظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خود ہستپال کا دورہ کریں اور صفائی کے نظام کو بہتر کیاجائیں