سوات(نامہ نگار) ممبران اسمبلی پرسنگین الزامات پر پی ٹی آئی ٹائیگرز میدان میں آگئے، پی ٹی آئی ٹائیگرز کے ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے، وضاحت کے لئے تین دنوں کاالٹی میٹم، الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جانے کافیصلہ، وزراء اورممبران اسمبلی سے عدالتی مختار نامہ دینے کامطالبہ ٗ ڈی آئی جی پرلگائے گئے الزامات کابھی وضاحت کرنے کامطالبہ کردیاگیا، فضل حکیم کے حوالے سے اخبارات میں جو الزامات لگائے گئے ہیں ان کا وضاحت ضروری قرار، تین دنوں کے بعد عدالت سے رجوع کرینگے، تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی وزراء پرپے درپے لگائے جانیوالی الزامات کاتحریک انصاف ٹائیگرز نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹائیگرز کاہنگامی اجلاس طلب کرکے اس اہم مسئلے پر ٹائیگرز نے سرجوڑ کراہم فیصلے کئے اجلاس کی صدارت تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی بھائی نے کی اجلاس میں پی ٹی آئی سیکڑوں ٹائیگرز نے شرکت کی، اجلاس میں ایک مقامی اخبار کاحوالہ دیاگیاجسمیں ایم پی اے فضل حکیم پرسنگین الزامات لگاکران کو لینڈ مافیا کاسرغنہ قراردیاہے اجلاس میں اس طرح کے الزامات لگانے اورمتعلقہ ممبران اسمبلی کی طرف سے خاموشی اختیارکرنے پر شدید تحفظات کااظہارکیاگیا، انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی اوروزراء پرسوشل والیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے ذریعے سوات سے تعلق رکھنے والے وزراء اورممبران اسمبلی پرسنگین الزامات لگائے جارہے ہیں اس سے قبل بھی صوبائی وزیرمحب اللہ خان کے حوالے سے مٹہ کے علاقہ سے تعلق رکھنے والی ظفرنامی شخص نے سوشل میڈیا کے ذریعے الزامات لگائے تھے جبکہ صوبائی وزیرڈاکٹرامجد پر بھی اے این پی کے رہنما نادرشاہ خان نے الزامات لگائے تھے اور ایک مقامی اخبارمیں ایم پی اے فضل حکیم کے حوالے سے رپورٹ میں سنگین بدعنوانیوں اورکرپشن کے الزامات لگائے تھے جس پر ہم نے اس وقت ان لوگوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کااعلان کیاتھااورہم نے اپنے ممبران اسمبلی سے وضاحت اور الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کیلئے مختارنامہ مانگاتھا لیکن ابھی تک ان لوگوں نے ہمیں کچھ بھی فراہم نہیں کیاجس سے لوگ تاثر لے رہے ہیں کہ وزراء اورممبران اسمبلی میں کچھ ہیں اوردال میں کچھ کالانہیں بلکہ پوری دال کالاہے انہوں نے کہا کہ ہم تین دنوں کی مہلت دے رہے ہیں کہ وزراء اورممبران اسمبلی بھی ہمیں مختارنامہ اورثبوت فراہم کریں تاکہ ہم عدالت میں الزامات لگانے والوں کے خلاف ثبوت فراہم کرسکے۔ اجلاس میں ٹائیگرز نے ایک مقامی اخبارمیں ایم پی اے فضل حکیم پرلگائے گئے سنگین الزامات کانوٹس لیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے الزامات اورپھر متعلقہ ایم پی اے کیطرف سے خاموشی اگر ایک طرف لوگوں میں شکوک وشبہات پیداکرتے ہیں تودوسری طرف عمران خان کے وژن کونقصان پہنچایاجارہاہے۔ اور ہم عمران خان کے وژن کاغلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، اجلاس میں کہا کہ مقامی اخبارمیں ڈی آئی جی پربھی الزامات لگائے گئے ہیں جوتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مثالی پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈی آئی جی اعجاز خان کو بھی اپناوضاحت کرناچاہئے انہوں نے کہا کہ باربارممبران اسمبلی اور وزراء کوباربارکہہ چکے ہیں کہ وہ وضاحت فراہم کریں۔ لیکن ابھی تک ثبوت فراہم نہیں کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ساتھ عدالت جانے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے اورالزامات لگانے والوں کو عدالت میں پیش نہیں کیاگیاانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے عوامی نمائندوں پر سنگین الزامات لگانے سے تحریک انصاف اورعمران خان کے وژن کوبدنام کیاجارہاہے۔ا ورایک منظم سازش کے تحت تحریک انصاف کو بدنام کرنیوالوں نے لنگوٹ کس لئے ہیں لیکن ہم ان پر واضح کردیناچاہتے ہیں کہ ان کو اب عدالت میں جاناہوگا۔ ان لوگوں کوعدالت میں ثبوت پیش کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان الزامات پرخاموش نہیں رہ سکتے۔ اور ان کے خلاف آخری حد تک جائیں گے تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے۔