لاہور (آن لائن) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہ جنوری سے سرکاری قیمت میںتقریباً فی کلو 20 روپے اضافہ کیا جائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اضافے سے گھریلو سلنڈر میں 250 اور کمرشل سلنڈر میں 900 روپے کااضافہ ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ عالمی مارکیٹ کوسامنے رکھ کر کیا جارہا ہے ،گھریلو صارفین کے لئے فی کل ایل پی جی قیمت 130 سے بڑھ 150 روپے ہو جائے گی اور یہ قیمت میں تاریخی اضافہ ہے ۔ اضافے سے کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت6810 روپے اورگھریلو سلنڈر کی 1760 روپے ہو جائے گی ۔
جنوری میں ایل پی جی20روپے فی کلومہنگی ہوگی
