اسلام آباد (آئی این پی)پاور ڈویژن نے فی یونٹ 26 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، بجلی کی قیمت میں اضافہ نیپرا کی طرف سے منظوری کے بعد کیا گیا ۔ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے قیمت نہیں بڑھی ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا ،بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر سالانہ 14 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔