سوات (مارننگ پوسٹ)سوات علاقہ تحصیل کبل وفاقی وزیر مراد سعید کے آبائی حلقے میں تےتعلیمی ایمر جنسی نہ آسکی۔ علاقہ میلہ گاہ کے سیکڑوں بچے شدید سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔تحصیل کبل کے علاقے میں گورنمنٹ پرائمری اسکول میلہ گاہ میں 1982ء میںسکول کی منظوری دی گئی جسے کو بعدازاں 1987 میں عمارت کو تعمیر کیا گیا، لیکن موجودہ تبدیلی سرکار میں دو سال قبل اسکول کی عمارت اس امید کے ساتھ گرائی گئی کہ اس اسکول کی عمارت کی جگہ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی،لیکن دو سال گزرنے کے باوجود بھی ایک اینٹ تک نہ لگ سکی۔ اسکول میں زیر تعمیر 146 بچے اور بچیاں قریبی کھیت میں ٹھٹھرتی سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
سوات، وفاقی وزیر مراد سعید کے آبائی حلقے میں سکول بچے،بچیاں کھیت میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
