سوات(مارننگ پوسٹ)ممتاز قانون دان اور لیگی رہنما فیروزشاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف وکلاء کا عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا،مسلم لائرز فورم نے لیگی رہنما اور ممتاز قانون دان فیروزشاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا،مسلم لائرز فورم کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں ن لیگ سے وابستہ وکلاء نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء نے فیروزشاہ خان ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں عوام کے سامنے لایا جائے،دوسری جانب سوات بار ایسوسی ایشن نے فیروزشاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیااور مقدمات کی پیروی نہیں کی جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔