سوات (نمارننگ پوسٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہزادہ عمر فاروق نے کہا ہے کہ حکومت فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کریں ورنہ احتجاج کیا جائیگا، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی فیروز شاہ ایڈوکیٹ کا قتل بذدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائیں وہ کم ہوگی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ن لیگ زیر تھاب ہے اور ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کای جارہا ہے لہٰذا حکومت فوری طور پر شہید فیروز شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کریں ورنہ صوبے کے سطح پر احتجاج کیا جائیگا۔
حکومت فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کریں ،شہزادہ عمر فاروق
