سوات(مارننگ پوسٹ) پہلا سوات یوتھ انڈر 21 خیبر پختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ 2020 کا آغاز گراسی گراونڈ مینگورہ میں کردیا گیا ،سابقہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن سوات محمد اقبال اور چیر مین سابقہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن سوات بلند خان افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی تھے 14 اگست بروز جمعہ کو کھیلا جانے والا افتتاحی میچ سوات یوتھ فٹبال اکیڈمی اور بونیر یوتھ اکیڈمی کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں سوات یوتھ فٹبال اکیڈمی نے بونیر یوتھ اکیڈمی کی ٹیم کو2-4 گول سے شکست دیکر افتتاحی میچ جیت لیا،ٹورنامنٹ میں پورے صوبے کے بہترین ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں سینکڑوں کی تعداد میں شایقین موجود تھے آج بروز ہفتہ سوات یوتھ فٹبال اکیڈمی اور بنو یوتھ انڈر 21 ٹیموں کے مابین میچ کھیلا جائیگا
پہلا سوات یوتھ انڈر 21 خیبر پختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ گراسی گراونڈ 2020 کا آغاز ہوگیا
