پشاور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے صاف پانی فراہمی کیس میں وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک کو عدالت میں طلب کرلیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی اور اسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے کے حوالے سے متعلق ازخود نوٹس کیسز کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ ہسپتالوں سے کتنا فضلہ نکلتا ہے، ہم نے بہتری کے لیے کچھ کرنا ہے۔چیف جسٹس نے ہسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے کے حوالے سے متعلق کیس میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ جب کہ صاف پانی کی فراہمی کیس میں وزیر اعلی پرویز خٹک کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعلی جب چاہیں عدالت آ جائیں۔