صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ نے صوبہ بھرکے خواجہ سرائوں میں ایڈزمرض کی شرح معلوم کرنے کیلئے سکریننگ نہ کرنے پر صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ کے خلاف انکوائری کرنے کافیصلہ کیاہے جس کیلئے ڈی جی ہیلتھ سروسز ارشد خان اورڈاکٹر طاہر ندیم کی سربراہی میں دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے کمیٹی صوبے میں ایڈز سکریننگ شروع نہ کرنے کی وجوہات معلوم کرکے اپنی رپورٹ وزیر صحت کو ارسال کر نے کا ٹاسک دیا گیا ہے صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ کے مطابق ایڈز کنٹرول پرورگرام کی جانب سے ایڈز سکریننگ نہ ہونے کیخلاف خواجہ سرائوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ کے خلاف انکوائری مقررکرکے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے دو رکنی انکوائری کمیٹی میں ڈی جی ہیلتھ سروسز ارشد خان اور ڈاکٹر طاہر ندیم کوشامل کیا گیا ہے اور خواجہ سرائوں کیساتھ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے وزیرصحت کے مطابق خواجہ سرائوں کے تمام صحت حقوق کا تحفظ کرینگے صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے خواجہ سرائوں کی سکریننگ نہ ہونے کے الزام کی تحقیقات کرینگے انکوائری کے بعدذمہ داروں کا تعین کیاجائیگا اور سخت ایکشن لیںگے ۔