سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں بھی ناظمین، سیاسی شخصیات اور دیگر لوگوں سے سیکورٹی کے اہلکاروں کو ہٹانے کا حکم جاری کردیاگیاہے، ڈی پی او سوات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر واحدمحمود نے ضلع بھر میں مختلف شخصیات کے ساتھ سیکورٹی پر مامور سیکورٹی کو ہٹانے کے احکمات جاری کردی ہے، ڈی پی او سوات واحد محموود کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد صوبے کے دیگر حصوں کے طرح ضلع سوات میں بھی ایم این ایز، ایم پی ایز، ناظمین، کونسلرز، وی ڈی سی ممبرز دیگر سیاسی وسماجی شخصیات سے فوری طورپر سرکاری اہلکاروں کو ہٹانے کا حکم جاری کردیاہے۔ اس سلسلے میں تمام پولیس اہلکاروں کو اپنے تھانوں میں حاضری کا حکم دے دیاگیاہے۔ سوات میں سینکڑوں پولیس اہلکار مختلف شخصیات سابقہ ایم پی ایز، سماجی و سیاسی کارکنوں کے ساتھ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جن کو واپس کرنے کا حکم جاری کردیاگیاہے۔