خیبر پختونخوا کابینہ سے منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے صوبے کے 20 سرکاری محکموںکو ترقیاتی فنڈز کی مد میں 20ارب42کروڑ26لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے سرکولر کے مطابق صوبائی حکومت نے رواں مالی سال2019-20ء کے ترقیاتی بجٹ میںسرکاری محکموں75 فیصد فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں کچھ فنڈز پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ بقایا 20 ارب 42 کروڑ 26 لاکھ 22 ہزار روپے کے فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت محکمہ زراعت کو 1050.889 ملین ، محکمہ اوقاف کو دوکروڑ 18 لاکھ، محکمہ مال کو 17 کروڑ 40 لاکھ، محکمہ بلڈنگز کو 27 کروڑ 86 لاکھ ، محکمہ ماحولیات کو ایک کروڑ 80 لاکھ ، محکمہ انرجی کو 26 کروڑ 57 لاکھ، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو 14 ارب 15 کروڑ 77 لاکھ، محکمہ ایکسائز کو 3 کروڑ 70 لاکھ ، محکمہ خزانہ کو 8 کروڑ 26 لاکھ محکمہ خوراک 14 کروڑ 69 لاکھ، محکمہ جنگلات کو 2 ارب 3 کروڑ 55 لاکھ،محکمہ صحت کو 73 کروڑ 47 لاکھ ،محکمہ اعلیٰ تعلیم کو 2 ارب 18 کروڑ 36 لاکھ، محکمہ داخلہ کو 64 کروڑ 15 لاکھ، محکمہ ہائوسنگ کو 14 کروڑ 70 لاکھ ، محکمہ صنعت کو 22 کروڑ 44 لاکھ، محکمہ لیبر کو 2 کروڑ 59 لاکھ ، محکمہ بلدیات کو ایک ارب 13 کروڑ ، محکمہ معدنیات کو6 کروڑ 50 لاکھ، ایم ایس ڈی سیکٹر کو 56 کروڑ 27 لاکھ، محکمہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کو 41 کروڑ 37 لاکھ ، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو ایک کروڑ 85 لاکھ،محکمہ ریلیف کو 56 کروڑ ، محکمہ سوشل ویلفیئر کو 10 کروڑ 60 لاکھ، محکمہ کھیل وسیاحت کو ایک ارب 75 کروڑ ، محکمہ ایس ڈی آئی ٹی کو 11 کروڑ 41 لاکھ، محکمہ ٹرانسپورٹ کو 94 کروڑ 35 لاکھ جبکہ اربن ڈویلپمنٹ کو 2 ارب 39 کروڑ 95 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جائیںگے۔
صوبے کے 20 سرکاری محکموں کو 20ارب42کروڑ26لاکھ روپے کے فنڈز جاری
