تیمرگرہ ( ) امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت چھ ماہ گزرنے کے باو جود عوام کو کسی قسم کا ر یلیف نہ دے سکی ،ریاست مد ینہ کا نعرہ لگانے والوں نے حج اخراجات میں بے تحاشا اضافہ کرکے متوسط طبقہ کے لئے مد ینہ جا نا مشکل بنا دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے احیا ء العلوم بلا مبٹ میں جماعت اسلامی دیرلوئر کے زیر اہتمام ماہانہ تر بیتی اجتماع سے خطاب میں کیا ،اجتماع سے قا ئمقام ضلعی امیر ارشدزمان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ یعقوب الر حمٰن اور سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر سابق صو بائی وزیر مظفرسیدایڈووکیٹ ،سابق ایم این صا حبزادہ محمد یعقوب خان بشمول کارکنوںکی کثیر تعداد موجو د تھی ،اپنے خطاب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا ملکی حالات تیزی کے ساتھ خرابی کی جانب بڑ ھ ر ہے ہیں ،کسی کا جان ومال محفوظ نہیں ،سانحہ ساہیوال اور لور الائی میں بے گناہ لوگوں کوقتل کیا گیا ،جبکہ دوسری جانب لوگ غربت اور مہنگا ئی کا شکار ہو رہے ہیں ،سالانہ فی کس آمدنی کی شرح انڈیا اور بنگلہ دیش سے بھی کم ہے ،موجود ہ حکومت کی پالیسیاں سابق حکومتوں کی معاشی پالیسیوں کا ہی تسلسل ہیں جبکہ موجود ہ حکومت میں بیشتر وزراء کا تعلق مشر ف کا بینہ سے ہیں ،مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلز پارٹی کے بعد موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،قوم کی امیدوں کا مرکز صرف جماعت اسلامی ہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صالح اور دین دار قیادت پر مشتمل ٹیم رکھنے والی واحد جماعت ہے جو اقامت دین کے لئے کوشاں ہے،ا نہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دنیابھر کی اسلامی تحریکوں کے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ مرکزی مجلس شوری سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں اپنے جھنڈے اور منشور کے تحت حصہ لے گی ۔
ملکی حالات تیزی کے ساتھ خرابی کی جانب بڑ ھ ر ہے ہیں ،کسی کی جان ومال محفوظ نہیں،سیراج الحق
