سوات(مارننگ پوسٹ)ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی بارپانچ کروڑ روپے کی لاگت سے پہلے فلورو سکوپی یونٹ کا افتتاح کردیا گیا،مشین کی تنصیب سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو بہترین صحت کے سہولیات انکے دہلیز پر میسر ہونگے،عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،اور بہت جلد صوبے کے تمام لوگوں کو صحت کارڈ پر مفت طبی سہولیات فراہم کئے جاینگے،طبی سہولیات کیلئے تمام تر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں،گزشتہ روزڈیڈیک کمیٹی کے چیر مین اور پی ٹی ائی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ایم پی اے فضل حکیم خان نے ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے پہلے فلوروسکوپی مشین کا افتتاح کردیا گیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات کے عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے وزیر اعلی محمود خان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور ہر ممکن فنڈ فراہم کر رہے ہیں جس کی زندہ مثال اج سوات کے ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے فلوروسکوپی مشین کی فراہمی ہے جس سے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو صحت کے بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہوجائیگی اور یہاں کے عوام کو پشاور اور دیگر شہروں میں جانے سے نجات مل جائیگی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور تمام تر وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں اور وہ دن دور جب پورے صوبے کے فرد فرد کا علاج صحت کارڈ سے مفت کیا جائیگا اور ہر فرد کو صحت کارڈ میسر ہوگا،جو کہ پی ٹی ائی حکومت کا مشن اور وژن ہے،اس موقع پر ایم این اے سلیم رحمن،صوبائی چیر مین سوشل ویلفئراور زکواۃ انجینئر عمر فاروق خان،سیدو گروپ اف ہاسپٹل کے چیف ایگزیکٹیوڈاکٹر اسرار اور ایم ایس گلشن حسین نے بھی خطاب کیا۔
ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے پہلے فلوروسکوپی مشین کا افتتاح
