سوات(مارننگ پوسٹ)ملوک آباد میں شام کے وقت موٹر سائیکلوں کی خطرناک اوورسپیڈنگ اور شور نے لوگوں کو نفسیاتی مریضوں کے ساتھ زندگی خطرے میں ڈال دیاسپیڈ بریکر کے ساتھ ان کو لگام دینے کے لئے عوامی حلقوں نے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کرنے اور عارضی طور پرٹریفک پولیس اہلکارتعینات کی جائے اور ان موٹر سائیکلوں کو اوور سپیڈنگ پر سخت جرمانہ اور سزا دی جائے عوامی حلقوں نے اس پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظا میہ سے اپیل کی کہ لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور اس طرح لوگوں کو اوور سپیڈنگ اور شور سے نجات دلانے میں کردار ادا کیا جائے ان موٹر سائیکلوں میں زیادہ تر کم سن بچے بھی شامل ہیں جو کہ زیادہ تر مغرب کے بعد رات دس بجے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے جس کے وجہ سے لوگوں کے زندگی اجیرن بنا دی گئی اس لئے عوامی حلقوں نے فوری طور انتظامات کردئیے جائیں اور لوگوں کو مزید نفسیاتی مریض بنانے سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کیا جائے