لندن( آن لائن )ملکہ برطانیہ نے سوشل میڈیا منیجر کی اسامی کیلئے باصلاحیت نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کیمطابق ملکہ برطانیہ کو ان دنوں سوشل میڈیا کے ایسے ماہر کی ضرورت ہے جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کے فالورز کو بڑھا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملازمت حاصل کرنے والے شخص کو ہفتے میں پانچ روز اور 8 گھنٹے کام کرنا ہوگا جس کے عوض اسے 45 سے 50 ہزار پانڈ ماہانہ تنخواہ دی جائے گی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 92 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواہش مند افراد 24 دسمبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد جنوری 2020 میں انہیں شاہی محل میں انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا. رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کے ٹوئٹر فالورز کی تعداد 41 لاکھ کے قریب ہے جبکہ انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی انہیں بے شمار لوگ فالو کرتے ہیںاگر آپ اچھے انداز سے بولنے اور نئے نئے آئیڈیاز سوچتے اور سوشل میڈیا کی تکنیکی مہارت رکھتے ہیں تو آپ بھی ملکہ برطانیہ کے پاس ملازمت کرسکتے ہیں ۔
ملکہ برطانیہ کو سوشل میڈیا منیجر اسامی کیلئے باصلاحیت نوجوان درکار ،تنخواہ 93 لاکھ ہوگی
