خیبر پختونخوا حکومت نے شدید سردی کے پیش نظر سرکاری دفاتر کو گرم رکھنے کیلئے ایندھن کے استعمال کی اجازت دے دی ہے محکمہ انتظامیہ کی جانب سے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں ایندھن کے استعمال کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام انتظامی محکموں کو جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق سوات، شانگلہ، چترال، اپر و لوئر دیر، بونیر، بٹگرام، تورغر اور کوہستان میں یکم نومبر سے 15اپریل، ایبٹ آباد، ہنگو، کرم، مالاکنڈ، میرانشاہ، براول، میرعلی، سپین وام، دتہ خیل، منڈہ، چکدرہ ، باجوڑ، وانا اور مانسہرہ میں 15نومبر سے 15مارچ،پشاور، مردان اور یکہ غنڈ میں یکم دسمبر سے 28فروری، لنڈی کوتل میں 15نومبر سے 15فروری اور دیگر تمام اضلاع میں 15دسمبر سے 15فروری تک ملازمین ایندھن کا استعمال کر سکیں گے ایسے تمام علاقے جہاں ایندھن میسر نہیں ہوگا وہاں لکڑی جلانے کی اجازت ہو گی۔