سوات(نامہ نگار) قائمقام ڈی پی اوسوات بخت زادہ خان کا ڈی آر سی مینگورہ اور ڈی آرسی رحیم آباد کا اچانک دورہ کیادورے کے دوران انہوں نے چیئر مین ڈی آر سی اور ممبران کے ساتھ ملاقات کی انہوں نے ڈی آر سی کے کارکردگی کو سراہا قائمقام ڈی پی اوسوات نے کہا کہ ڈی آرسی کا بنیادی مقصد عوام کے فلاح اور ان کے دہلیز پر فوری انصاف مہیا کرنا ہے اس سے نہ صرف علاقے میں امن و امان کا قیام عمل میں آتا ہے بلکہ عدالتوں میں مقدمات کا غیر ضروری بوجھ بھی کم ہو جاتا ہے قائمقام ڈی پی اوسوات نے ڈی آر سی کے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ مکمل شفافیت اور غیر جانبداری سے کام کرے اور انصاف کو یقینی بنائیں تاکہ لوگ غیر ضروری پریشانی اور مقدموں کے طوالت کی وجہ سے دشمنیوں میں نہ پڑے اس موقع پر انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سوات پولیس ڈی آر سی کوبھر پور معاونت مہیا کرے گی تاکہ ان کو اپنے کام کی انجام دہی میں دشواری پیش نہ ہو۔