پختونخوا ہسپتالوں میںسٹینڈرائزیشن منصوبے کیلئے40کروڑ روپے سے زائد کی ضرورت پڑگئی ہے جس کیلئے آئندہ چند روز میں محکمہ صحت کی جانب سے حکومت کو فنڈز کے اجراء کی درخواست کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے2016.17مالی سال کے دوران صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل سطح کی ہسپتالوں میں معمولی مرمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی، نکاسی آب ،سفیدی و رنگ روغن کیلئے ساڑھے3ارب روپے کامنصوبہ منظورکیا۔اس منصوبہ میں اب تک60کروڑفنڈزخرچ ہوئے ہیں اوراب 50کروڑ روپے مزید اخراجات بھی درکار ہیں لیکن گزشتہ کئی ماہ سے مذکورہ منصوبہ کیلئے فنڈزکا اجراء کم کر دیا گیا ہے ۔ جاری مالی سال میں بھی اس منصوبہ کیلئے محض10ہزار روپے ترقیاتی بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ صحت کو منصوبے کیلئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر پچاس کروڑ روپے مزید درکار ہوں گے اس لئے حکومت سے خصوصی طور پر فنڈز جاری کرنیکی درخواست کی جائیگی بصورت دیگر یہ منصوبہ اپنی افادیت کھو بیٹھے گا ۔
پختونخواہسپتالوں کے تزین و آرائش کیلئے 50 کروڑ جاری کرنے کی درخواست
