سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی حکومت جس شاندار طریقے سے عوام کی امنگوں پر پورا اتررہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے حجرہ مکانباغ میں ڈویژن بھر سے آئے مختلف وفود کے مسائل سننے کے دوران کیا اس موقع پر لوگوں نے فضل حکیم خان یوسفزئی کواپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین ڈیڈیک نے اُن مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہدایات جاری کیں فضل حکیم خان نے کہا ان کا لوگوں سے براہ راست رابطے کیساتھ ساتھ عوام کی دن رات خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا انکے گھر اور دفتر کے دروازے عوام کو ہمیشہ دن رات کھلے ملیں گے اور وہ کسی ذاتی یا اجتماعی کام کیلئے ان سے بلا ہچکچاہٹ مل سکتے ہیں انہیں عوامی مسائل کے حل میں دلی سکون ملتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نظام کی تبدیلی کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت لوگوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی اور اداروں کی بحالی ممکن بن چکی ہے جبکہ عوام بھی ہماری اصلاحات اور اقدامات سے خوش ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہدکو عوام کے تعاؤن سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پوری تندہی سے کوشاں ہے کیونکہ کرپشن اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کئے بغیر غریب عوام موجودہ استحصالی نظام سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے۔
پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اتررہی ہے ،فضل حکیم
