سوات (مارننگ پوسٹ)سوات ٹریڈرفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھاہے، فیول ایڈجسمنٹ سمیت دیگر ٹیکسوں کی وصولی سوات اور ملاکنڈڈویژن کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی وناانصافی ہے، انشاء اللہ عدالت سے انصاف کی توقع ہے، بجلی بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کے ذریعے وصولی ناقابل برداشت ہے، ٹیکس کے خلاف ملاکنڈڈویژن کے تمام سیاسی جماعتیں، وکلاء تنظیمیں، تاجربرادری اورعوام ایک ہی پیج پر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کے ذریعے لوگوں سے وصولی سراسر زیادتی وناانصافی ہے کیونکہ سوات اورملاکنڈڈویژن کے عوام پانی سے پیداہونے والی بجلی استعمال کررہے ہیں، جبکہ ان سے تیل کے ذریعے پیدا ہونے والی بجلی کے اخراجات وصولی کی جاتی ہے اس کے علاوہ ٹیلی فون بلوں سمیت دیگرمختلف طریقوں سے سوات اور ملاکنڈڈویژن کے عوام سے ٹیکس وصول کی جاتی ہے جو ہم نے عدالت میں چیلنج کیا ہوا ہے انہو ں نے کہا کہ انشاء اللہ عدالت سے پورا پورا انصاف ملنے کی امید ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کیخلاف آخری حد تک جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے خلاف ملاکنڈڈویژن کے عوام، سیاسی جماعتیں تاجربرادری ایک ہی پیج پر ہے۔
سوات بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی ، عدالت سے انصاف کی توقع ہے،عبدالرحیم
