سوات(مارننگ پوسٹ) خپل کور فاؤنڈیشن مینگورہ سوات کے زیر انتظام خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج مینگورہ میں ملاکنڈ ڈویژن کے ایسے یتیم بچوں اور بچیوں کو جنہوں نے جماعت نہم A1 گریڈ میں پاس کیا ہو کو F.Sc تک مفت تعلیم اوررہائش دی جائیگی۔ جبکہ F.Sc کے بعد اعلیٰ تعلیم تک کے تمام اخراجات کی ادائیگی بھی کرے گا۔ خواہشمند طلبہ و طالبات خپل کور فاؤنڈیشن مین کیمپس مکانباغ مینگورہ، سوات سے فارم وصول کرسکتے ہیں۔