سوات (مارننگ پوسٹ)سوات سوشل میڈیا کلب نے سال 2020 کے لئے کابینہ کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق نیوز میوز اور ریڈیو ٹی این این کے رفیع اللہ خان صدر، مارننگ پوسٹ کے سیلمان خان جنرل سیکرٹری، سوات عوام کے واحد زمان سینئر نائب صدر،ڈیلی سوات نیوز کے ظاہر شاہ خان نائب صدر، باخبر سوات کے سعید اقبال ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حق نیوز کے لعل شیر خان جائنٹ سیکرٹری، نیوز میوز کے جنید ابراھیم فنانس سیکرٹری اور مسکان ٹی وی کے صلاح الدین خان کو پریس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔اسی طرح بی بی سی، ملاکنڈ ٹائمز اور اردو نیوز کے سید انور شاہ ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ جبکہ پاسون نیوز کے صمد انجم ، اباسین ٹی وی کے کرم خان سواتی، نیشن ٹوڈے کے سجاد خان اور سوات سوشل میڈیا کلب کے طارق حسین ممبر چن لئے گئے۔ اس موقع پر سوات سوشل میڈیا کلب کے ممبران کا نیا لسٹ بھی جاری کر دیا گیا۔جس میں عہدیداروں کے علاوہ این آئی ٹی کے ابرار حسین، مارننگ پوسٹ کے تاجدار عالم، آباسین ٹی وی کے میاں گل رحیم، نیشن ٹوڈے کے لائق احمد حیدر، مینگورہ نیوز، بی بی سی ہیڈ لایئنز اور ڈیلی ٹی وی کے ملک صاحبزادہ خان ، سوات سوشل میڈیا کلب کے شیراز خان اور ملاکنڈ ٹائمز کے حمزہ بدر شامل ہے ۔صدر رفیع اللہ خان نے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ سوشل میڈیا کے زریعے عام لوگوں کی آواز ایوانوں تک پہنچانے اور علاقے کے مسائل کی نشاندہی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔