سوات(مارننگ پوسٹ)شہید ہونے والے پولیس کانسٹبل عمران خان کو اپنے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیاگیا، تحصیل کبل کانجو میں بدھ کے شام کو نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے کانسٹبل عمران خان کو ان کے آبائی گاؤں سیر میں سپرد خاک کیاگیا اس سے قبل عمران خان کی نماز جنازہ پولیس لائین کبل میں ادا کیا جہاں پر ملاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی، ڈسٹرک پولیس آفیسر قاسم خان اور پولیس کے اہلاکاروں سمیت سماجی، سیاسی اور صحافیوں نے شرکت کی، شہید کانسٹبل صحافی شیرین زادہ کے ساتھ بطور سیکورٹی گارڈ فرائض سرانجام دے رہاتھا دوران ڈیوٹی نامعلوم افراد کے گولیوں کانشانہ بن گیا، پولیس اہلکار نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور چاربچے چھوڑدئے ہیں، پولیس اہلکار کی شہادت پر صحافی برادری نے سخت تشویش کا اظہارکیاہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔