مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کو بی آرٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی منصوبے میںاربوں روپے کرپشن نظر نہیں آ رہی، عمران خان فارن فنڈنگ کا حساب دینے سے فرار کا راستہ اختیار کر رہے ہیں، گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس پشاور میں قائد اعظم اور نوازشریف کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ قائد اعظم اور نوازشریف ایک وژن اور ایک مشن کے دو نام ہیں،نوازشریف قائد اعظم کا جھنڈا تھام کر خودمختار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے کوشاں ہیں،ملک کے موجودہ مسائل کے حل کیلئے نوازشریف اور انکی ٹیم ناگزیر ہے، بدقسمتی سے حکمرانوں کے پاس انتقام کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔ احسن اقبال اور دیگر گرفتار لیگی رہنمائوں کو سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا،موجودہ حالات میں اسمبلی کے اندر اور باہر سب جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ مسلم لیگ ظلم اور جبر کا استقامت اور جوانمردی سے مقابلہ کر رہی ہے۔
عمران خان کو بی آرٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری میں کرپشن نظر نہیں آ رہی،امیر مقام
