سوات(مارننگ پوسٹ) سی ٹی ڈی نے دیر میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے دہشت گروں کو قلیل عرصے میں گرفتا ر کرلیاہے، ڈئی آئی جی سی ٹی ڈی طاہر ایوب کا ہنگامی پریس کانفرنس سیدوشریف سوات میں ہنگامی پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے سی ٹی ڈی ڈی آئی جی طاہر ایوب نے کہاکہ آٹھارہ دسمبر کو لال قلعہ لوئر دیر میں ڈیوٹی پر معمور دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے ملزمان کو جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے گرفتا کرلیاہے۔ دونوں ملزمان حمیداللہ عرف محمد اورا سامہ سعید عرف سعید خان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان سے سرکاری اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برامد کرلیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملزمان کا تعلق کلعدم تنظیم سے جنہوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم معلومات اور سنسی خیز انکشافات متوقع ہے۔ مزید انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں دہشت گردوں اور ٹارگٹ کیلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیاگیاہے۔ اس سلسلے میں پشاور میں ہائی کورٹ کے سامنے رکشہ میں بم دہماکہ کرنے والے دوملزمان میں سے ایک اکرام اللہ کو بھی افغانستان باڈرپر گرفتارکرلیاگیاہے جوکہ بم بنانے کا ماہر تھا اور انہوں نے افغانستان میں تربیت لے رکھی تھی۔
دیر میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے دہشت گرد گرفتا ر
