خیبر پختونخوا میںانفلوئنزہ ایچ ون این ون وائرس پھیلنے کے خدشہ پر عالمی ادارہ صحت یعنی ڈبلیو ایچ اونے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کو ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے گائیڈ لائن جاری کرد ی ہیں ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ2ماہ شہریوں کو نزلہ اور زکام لاحق ہونیکی شکایات میں اضافہ ہوا ہے جس پر صوبے کے حساس اضلاع بشمول پشاور میں ایچ ون این ون وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے گائیڈ لائنز میںہسپتالوں کو شہریوں کو ہاتھ صاف رکھنے ،منہ گلے اور آنکھوں کو ہاتھوں سے نہ چھونے جبکہ منہ اور چہرہ ماسک سے ڈھکنے کی تجاویز دینے کی ہدایت کردی گئی ہے گائیڈ لائنز کے مطابق حاملہ خواتین اور پانچ سے59ماہ کے بچوں کیلئے اس وائرس کا لاحق ہونا خطرناک ہوتاہے جبکہ شوگر کے مریض اور زیادہ وزن کے لوگوں کیلئے بھی یہ وائرس جان لیوا ثابت ہونیکا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں ابھی تک کسی بھی ہسپتال سے ایچ ون این ون سے کسی شہری کی موت کی اطلاع نہیں البتہ انفلوئنزہ وائر س سے رواں برس 10لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اس لئے پیشگی انتظامات کے سلسلے میں ہسپتالوں کو مراسلے جاری کئے گئے ہیں