سوات(مارننگ پوسٹ) اٹلی میں انٹرنیشل ڈیف مقابلوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سوات کے واحد کھیلاڑی افتاب احمدنے شرکت کی، اٹلی میں دس روزہ انسویں ڈیف انٹرنیشل اولمپک کے سکی مقابلی اختتام پذیر ہوئے جس میں سولہ سے زائد ممالک نے شرکت ان کھیلوں میں سوات سے تعلق رکھنے والے آفتا ب احمد جس نے ملم جبہ میں سکی تربیت لے رکھی تھی شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی۔ان کھیلوں میں جس میں سکی، آئس ہاکی، چیس، کرولنگ، الفائین سکی، کراس کنٹری سکی شامل ہے سب سے زیادہ سترہ میڈلز امریکہ نے دوسرے نمبر پر اٹلی اور تیسرے نمبر یوکرائن نے حاصل کی پاکستان سے قوت گویائی سے معزور آفتاب احمدنے اپنے خرچے پر شرکت کرکے پاکستان کی نمائندگی کی اور اٹلی میں بین الاقوامی دیگر کھیلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان کا پرچم بلند کیا۔