سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ گلکدہ کے شہریوں کاپانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ نشاط چوک میں دھرنا دیا، مینگورہ کے نواحی علاقے گلکدہ نمبر تین کے درجنوں مکینوں نے جمعہ کے روز پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پانی کی خالی برتن اٹھارکھے تھے۔ مظاہرین کا کہناہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے گلکدہ میں پانی کی شدید قلت ہیں۔ واسا پانی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ شہریوں سے خالی نلکوں کی ماہانہ فیس باقاعدگی سے وصول کی جاتی ہے۔ مگر پانی دستیاب نہیں۔ شہریوں نے دہمکی دی اگر پانی کا مسلہ حل نہیں کیاگیا تو شہری مزید سخت احتجاج پر مجبور ہونگے شہریوں نے نشاط چوک میں کئی گھنٹوں تک دھرنا بھی دیا۔ دوسرے طرف واساکے ایک افسر شاہدخان نے میڈیا کوبتایاکہ گلکدہ کے مکینوں کو عارضی طورپر دوسرے علاقے کے پائپ سے پانی دیاجارہاہے ان کاکہناہے کہ مینگورہ شہرمیں پانی کی زیرزمین سطح بہت کم ہوچکی ہے۔ تاہم واسا مزید سترہ ٹیوب ویل بنارہے ہیں اس سے علاقے میں پانی کی کمی کا مسلہ کسی حد تک کم ہوجائیگا۔