ریٹائرمنٹ کی مدت میں3سالہ اضافہ واپس لینے کی سفارشات کی منظوری کی صورت میں ڈی ایچ او پشاور سمیت محکمہ صحت کے متعدد اضلاع کے گریڈ بیس اور انیس کے درجن بھر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور چیف میڈیکل آفیسرزوغیرہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے متعدد اضلاع بشمول بنوں، پشاور وغیرہ کے گریڈ بیس کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے 2ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، چیف میڈیکل آفیسر اور چارسدہ کے ڈپٹی ڈی ایچ او اور دیگر متعدد افسران کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے جنہیں حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ مدت میں تین سالہ اضافے کے اعلان کی روشنی میں ریٹائرڈ نہیں کیا جارہاہے لیکن اب حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی مدت واپس ساٹھ سال پر لانیکی سفارش پر غور کیو جہ سے مذکورہ افسران کی ر یٹائرمنٹ کی راہ ہموار ہوجائیگی جس کی وجہ سے جونیئر افسران کیلئے ترقی کی راہیں کھلنے کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور پی ایچ ایس اے وغیرہ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر تعیناتی کی دوڑ میں شامل ڈاکٹرز کی فہرست بھی محدود ہوجائیگی۔