اسلام آباد( آن لائن) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج شدہ مستحقین میں خیبرپختونخوا 2 لاکھ 77ہزار266 مستحقین کے ساتھ سرفہرست ہے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج کیے گئے مستحقین کا صوبہ وائزڈیٹا سامنے آگیا، دستاویزکے مطابق بی آئی ایس پی نے پروگرام کے ذریعے مالی امدادلینے والے مستحقین میں سے 8 لاکھ20 ہزار165 مستحقین کو پروگرام سے خارج کیا گیا، پروگرام سے خارج مستحقین میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کے2 لاکھ77 ہزار 266 مستحقین شامل ہیں۔ پنجاب کے2 لاکھ 43 ہزار380 مستحقین، سندھ کی ایک لاکھ83 ہزار42 مستحقین، بلوچستان کے45 ہزار280 مستحقین، فاٹاکے43 ہزار 445 مستحقین ،آزادکشمیرکے17 ہزار361 مستحقین، گلگت بلتستان کے8 ہزار 297 مستحقین جبکہ اسلام آبادکے2 ہزار94 مستحقین بھی اس پروگرام سے خارج ہونیوالوں میں شامل ہیں۔